?راچ?: وز?راعل?? سند? ?ا چو?در? نثار عل? ?و ??ل? فون

245

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کیا اور ایف آئی اے اور نیب کی طرف سے چھاپوں کے دوران حراساں کیئے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے چوہدری نثار کو باور کروایا کہ ایف آئی اے اور نیب کی کارروائیاں صوبائی خودمختیاری میں مداخلت ہیں، ایف آئی اے،نیب کی کارروائیاں ٹیچرزاورکلرکوں کیخلاف بھی جاری ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق قائم علی شاہ کا کہنا تھا سرکاری ملازمین کی کرپشن کیخلاف کارروائی کیلیے محکمہ اینٹی کرپشن اور وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم موجود ہے، اگر کوئی بڑا کیس ہے تو حکومت تعاون کریگی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقعے پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا ایف آئی اے کو دیے گئے اختیارات صرف سندھ کےلیے نہیں، کسی صوبے کو اس پر تحفظات نہیں ہونے چاہیں، چوہدری نثار علی کا کہنا تھا ہم سندھ کی صوبائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا ایف آئی اے کے پاس اختیارات تمام صوبوں کی پولیس کے دائرہ کار سے باہر ہیں، اور ایف آئی اے کو اختیارات دینے کا مقصد بین الاقوامی یا بین الصوبائی جرائم کی تحقیقات کی ذمےداری سونپنا ہے۔