اوسلو:وز?راعظم نوازشر?ف س? گور?ن براؤن ?? ملاقات

227

اوسلو سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف سے لیبر پارٹی کے سربراہ گورڈن براؤن نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا اوسلو ویژن 5کروڑ 80لاکھ بچوں کی تعلیم کے لیے سیاسی عزم کا اعادہ ہے۔

ناروے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ گورڈن براؤن کی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا حکومت پاکستان معیار تعلیم بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے اور اسکول جانے والے بچوں کی تعلیم کا معیار بہتر بنانا بھی ہمارے اہداف میں شامل ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا دنیا بھر 5 کروڑ 80 لاکھ بچے تعلیم جیسے نعمت سے محروم ہیں ۔ اس حوالے سے اوسلو ویژن 5کروڑ 80لاکھ بچوں کی تعلیم کے لیے سیاسی عزم کا اعادہ ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان اوسلو سربراہ اجلاس کے ویژن پر یقین رکھتا ہے ۔