عظ?م بل? باز ?ونس خان ن? پال? ??ل? م?? ?ئ? ر??ار?ز اپن? نام ?ر لئ?

358

پاکستان کے عظیم بلے باز یونس خان نے پالی کیلے میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی 30 ویں سنچری سکور کی اور وہ 101 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں۔

 مایہ ناز بلے باز چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 39 ٹیسٹ کی 33 اننگز میں 5سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔ بھارت کے سنیل گواسکر، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے رام نریش سروان اور جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ نے چار، چار سنچریاں سکور کی ہیں۔

 یونس خان چوتھی اننگز میں اوسط کے اعتباد سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ وہ 39 ٹیسٹ کی 33 اننگز میں 57.40 کی اوسط سے 1263 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے جیف بائیکاٹ 58.76 کی اوسط سے پہلے اور بھارت کے سنیل گواسکر 58.25 کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ یونس خان نے شان مسعود کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں بڑی شراکت کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے دسویں اور پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں۔

یونس خان اب تک 101 ٹیسٹ کی 180 اننگز میں 53.64 کی اوسط سے 8744 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہیں ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کےلئے 87 رنز درکار ہیں۔