مل? ?? ب?شتر علاقو? م?? بارش?? ?ون? ?ا ام?ان، مح?م? موسم?ات

241

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ چکوال،سرگودھا، خوشاب، لاہور،شیخوپورہ،قصور اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

 ڈائریکٹر محمکہ موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے بالائی علاقوں میں  درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جس کے باعث گرمی میں واضح کمی رونماں ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں بادلوں اور تیزہواؤں سے گرمی کی شدت میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔