?راچ? م?? مصنوع? بارش پرعمل درآمدم?? غ?رمعمول? تاخ?ر

199

بارش کو ترستے شہر کراچی میں مصنوعی بارش پرعمل درآمدمیں غیرمعمولی تاخیرکی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پورٹ اینڈ شپنگ کی تجویز پرماہرین نےمصنوعی بارش پراتفاق کیاتھاجس پر محکمہ موسمیات اورپلانٹ پروٹیکشن عمل درآمد کےلیےتیارتھے تاہم حکومت سندھ اورنیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ مصنوعی بارش کےلیےعدم دلچسپی لے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں فنڈز کی فراہمی میں سنجیدہ نہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 12سوسے زائد اموات کے بعد مصنوعی بارش پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم 10سے زائد دن گزرنے کے باوجود مصنوعی بارش نہیں کی گئی۔