روس میں 2014ء کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو سگریٹ کی فروخت بند کرنے پر غور شروع ہوگیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت صحت نے 2014ء یا اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام افراد کوسگریٹ کی فروخت بند کرنے پر غور شروع کر دیا، اس نسل کے لوگوں پر بالغ ہونے کے بعد بھی پابندی جاری رہے گی۔ اس منصوبے پر عمل کیا گیا تو روس میں کچھ عرصہ بعد سگریٹ نوشی غیر قانونی قرار پا جائے گی۔