موصل، داعش کے جنگجوؤں کو عراقی فورسز کے ہاتھوں پسپائی

211

عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی شہر موصل کے 80 فی صد مشرقی علاقے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں داعش کے جنگجوؤں کو لڑائی میں شکست سے دوچار کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے ترجمان صباح النعمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ہم نے اسّی سے پچاسی فی صد علاقہ واپس لے لیا ہے”۔عراقی فورسز امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی قوت کی مدد سے 17 اکتوبر سے موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں داعش کے خلاف بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کررہی ہیں۔

انھوں نے موصل کے نواحی علاقوں میں تو تیزی رفتاری سے جنگی فتوحات حاصل کی تھیں۔تاہم ابھی تک وہ شہر کے مغربی حصے میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔