عالمی منڈیوں میں سپاٹ سونے کی قیمتوں میں کمی

151

عالمی منڈیوں میں سپاٹ سونے کے نرخ 6مہینے اپنی انتہا پر رہنے کے بعد جمعرات کو واپس آنا شروع ہوگئے ۔

لندن سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 0.4فیصد کمی ہوئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1,191.32ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔

سونے کی قیمتوں کو گزشتہ سال30نومبر سے استحکام حاصل تھا۔ لندن سپاٹ مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی 0.9فیصد کم ہوکر 16.64ڈالر فی اونس رہے ، چاندی کے نرخ بھی چار ہفتے بلند رہنے کے بعد واپس ہوئے ہیں ۔ پلاٹنیم کے نرخ 0.8فیصد کمی کے ساتھ 970.02ڈالر اور پلاڈیم کا نرخ 2فیصد کمی کے ساتھ 748.78ڈالر فی اونس رہے ۔