مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں کوئی کمی نہ آئی ، ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،حریت رہنماؤں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ جگہ جگہ محاصرے اور ناکہ بندی نے کشمیریوں کی نقل و حرکت کو مشکل بنارکھا ہے، جبکہ جعلی مقابلے کے نام پر کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع بھر میں مظاہرے پھوٹ گئے ہیں اور مظاہرین کی جانب سے بھارت مخالف نعرے بھی لگائے جارہے ہیں، جبکہ حریت رہنماؤں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔