قدرتی گیس کے نرخ کم ترین سطح پر

197

امریکا میں قدرتی گیس کے نرخ 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پرپہنچ گئے۔

امریکا میں قدرتی گیس کے نرخ کم ہوکر 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ گرم موسم کی پیش گوئی کے باعث طلب میں کمی ہے۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں فروری کیلئے قدرتی گیس کے سودے 18.2 سینٹ (5.5 فیصد) کم ہوکر 3.103 ڈالر  فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں مجموعی طور پر 12 فیصد کمی ہوئی۔