برسبین: آسٹریلیانے پاکستان کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دے دیا

178

برسبین ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ 100 رنز بنا کر نمایا بلے باز رہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے ۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کےنقصان پر 268 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کے بلے باز میچ کی ابتدا میں پاکستانی باؤلرز کے سامنے ریت کا دیوار ثابت ہوئے ۔ سو رنز سے پہلے ہی کینگروز کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ 100 رنز بنا کر نمایا بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی تین حریف کھلاڑیوں کا شکار کر کے نمایا باؤلر رہے جب کے محمد عامر 2، عماد وسیم 2 اور محمد نواز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔