آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی اور کہا کہ چین سی پیک کی حفاظت سے متعلق انتظامات سے مطمئن ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا جمعے کے روز دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئےچینی سفیر نے پاکستان آرمی کی اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین سی پیک منصوبے کی حفاظت کے حوالے سے مطمئن ہے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف اور چینی سفیر نے باہمی دلچسپی کے مخلتف امور بھی بات چیت کی۔