سپین کے دستوری سربراہ شاہ فلپ ششم ہفتہ کو سعودی عرب کا 3 روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی بادشاہ سعودی شاہ سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ سپین نے اس دورے کے دوران اپنے تیار کردہ جنگی بحری جہاز سعودی عرب کو فروخت کرنے کا معاہدہ بھی طے ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔
اِس مجوزہ معاہدے کی مالیت دو ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہو گی۔ ہسپانوی جنگی بحری جہاز بنانے والی کمپنی ناوانتیا کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اس معاملے پر انتہائی مثبت پیش رفت ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سپین کے اسلحے کی درآمد میں پچپن فیصد اضافہ ہوا ہے۔