امریکی وزیر خارجہ جان کیری آخری غیر ملکی دورے پر

139

امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری اپنے آخری غیر ملکی دورے پر ویتنام پہنچ گئے ۔

جمعہ کو جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ ہنوئی میں ویتنامی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جان کیری چوتھی مرتبہ ویتنام کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اِس دورے کے دوران وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ ویتنام کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ٹرونگ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ پارٹی کے سربراہ اِس وقت چین کے دورے پر ہیں۔ وہ اپنے اِس دورے کے دوران دریائے میکانگ کے ڈیلٹا میں واقعے کا ماؤ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ 60 کی دہائی میں جنگی مشن پر تعینات کیے گئے تھے۔