ہنوئی، ٹریفک مسئلہ کا حل پیش کرنے والے کیلئے 3 لاکھ ڈالر

150

ویت نام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ہنوئی میں پر ہجوم ٹریفک مسئلہ کا سب سے بہتریں حل پیش کرنے والے کو 3 لاکھ ڈالرز بطور انعام دیئے جائیں گے ۔

جمعہ کو ذرائع ابلاغ ہنوئی پیپلز کمیٹی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ہنوئی میں درپیش پر ہجوم ٹریفک کے مسئلہ کے سب سے بہتریں حل پر مبنی ڈیزائن پیش کرنے والے کو2 لاکھ ڈالرز کا پہلا انعام اور ایک لاکھ ڈالرز کا دوسرا انعام دیاجائے گا۔ یہ انعام کنسلٹینسی فرموں کے بھیجے گئے حل کا جائزہ لینے کے بعد دیا جائے گا ۔

ماہرین اور انجینیئرز پر مشتمل بورڈ کنسلٹینسی فرموں کے بھیجے گئے حل کا جائزہ لے گا ۔ کمیٹی کے مطابق اس ضمن میں 19 سے لے کر 23 جنوری تک ابتدائی مرحلہ کے لئے اینٹریز وصول کی جائیں گی جس کے بعد سب سے بہترین حل دینے والی پانچ فرموں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔

پہلے دو انعامات کے علاوہ دیگر تینوں کنسلٹٹینسی فرموں کو مالی گرانٹ کے طور پر 25 ہزار ڈالرز فی کس بھی دئے جائیں گے ۔ اس مقابلہ میں نیشنل اور انٹرنیشنل کنسلٹینسی فرمیں حصہ لے سکتی ہیں ۔