شکیب الحسن 3 ہزار ٹیسٹ رنز اور 150 سے زائد وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے دنیا کے 14ویں آل راؤنڈر بن گئے۔
سٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے، اسطرح وہ ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز اور 150 سے زائد وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے دنیا کے 14ویں آل راؤنڈر بن گئے۔
شکیب نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل جیک کیلس، شین وارن، کیپل دیو، ڈینئل ویٹوری، چمنداواس، شان پولاک، این بوتھم، گیری سوبرز، عمران خان، رچرڈہیڈلی، روی شستری، اینڈریوفلنٹوف، کرس کینز بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔
کیلس نے 13289 رنز اور 292 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ شکیب کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 71 رنز درکار تھے، انہوں نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری سکور بنائی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے 3 ہزار رنزوں کے ہندسے کو بھی عبور کر لیا۔
شکیب نے 45ویں ٹیسٹ کی 83 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کئے، وہ تین ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی بلے باز بھی بن گئے، اس سے قبل تمیم اقبال اور حبیب البشر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔