سرینگر ، کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف عوام کا شدید احتجاج

212

جمعہ کے روز کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگر میں زبردست مظاہرے کئے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے لال بازار مولوی اسٹاپ میں اس وقت نظام زندگی معطل ہو گیا جب بڑی تعداد میں کشمیریوں نے گھروں سے نکل کر کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین شدید سرد موسم میں بجلی کی عدم فراہمی پر کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ وادی کے درجنوں علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی قلت نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے اورسینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہر دن بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل کراحتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی بلند کئے ۔