ویڈیو گیم بنانے والی جاپانی کمپنی کا نیا اعلان

155

ویڈیو گیم بنانے والی جاپانی کمپنی ننٹینڈو کا مارچ میں نیا ڈیوائس سوئچ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

جاپانی کمپنی ننٹینڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی ڈیوائس سوئچ تین مارچ کو مارکیٹ میں لائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوئچ کی قیمت امریکا میں 299.99 ڈالر ہو گی جو کہ ماہرین کے اندازوں سے زیادہ ہے۔

یورپی صارفین کے لیے قیمت کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق سوئچ کے لیے تقریباً 80 گیمیں تیار کی جا رہی ہیں جن میں ننٹینڈو کی معروف گیم ماریو بھی شامل ہے۔ اس گیم کا نام ماریو آڈیسی ہوگا اور یہ 2017 ء کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ماہرین کے مطابق وی یو کی ناکامی کے بعد ننٹینڈو کا سارا دارو مدار سوئچ پر ہے۔