اعصام الحق نے آکلینڈ کلاسک انٹرنیشنل مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

160

قومی ٹینس پلیئر اعصام الحق قریشی نے آکلینڈ کلاسک انٹرنیشنل مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر مارسن میٹکوسکی نے جوناتھن ایرلچ اور سکاٹ لپسکائے کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پولش جوڑی دار مارسن میٹکوسکی نے ارجنٹائن کے جوناتھن ایرلچ اور امریکا کے سکاٹ لپسکائے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-6 ، 6-2 اور 10-3 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔