سولہ گھنٹے تک سمندر میں پھنس جانے والے سرفرکو بچالیا گیا

185

آسٹریلیا میں 16 گھنٹے تک سمندر میں پھنس جانے والا جاپانی سرفرکو بچا لیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 37 سالہ جاپانی شہری بلی ساحل پر سرفنگ کرتے ہوئے چھ کلومیٹر سمندر کے اندر پہنچ گیا تھا ، لہریں بلند ہونے کی و جہ سے واپس نہیں آ سکا تھا۔ حکام کے مطابق اس سیاح نے ساحل پر پہنچنے کے لیے ہاتھ پیر مارے مگر مسلسل کوشش کرنے کے بعد تھکن سے چور ہو گیا۔

حکام کے مطابق اس کے قریب سے ایک کشتی گزری، جس کی وجہ سے معلوم ہوا کہ وہ سمندر میں ہے اور یوں اسے بچایا جا سکا۔