پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس کے ہمراہ ساتھیوں کی شناخت کے لئے جانے والے ڈاکووں پر ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زیر حراست چاروں ڈاکوں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب گجرات میں پولیس پارٹی ملزمان کی نشاندہی کے لئے چار ڈاکوں کو ہمراہ لیکر پولیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی ۔ غلام محمد کے علاقے کے قریب پولیس پر ڈاکووں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاروں زیر حراست ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چار افراد میں سے تین کے نام جاری کردیے گئےہیں۔ مرنے والے ڈاکووں میں لیاقت ، حسنین اور افتخار شامل ہیں۔