آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کےلئے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے اسٹیون سمتھ 60 رنز بنا کر نمایا رہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ میلبرن میں جاری ہے۔ کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 220 رنزکے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم اڑتالیس اوورز میں اپنی تمام وکٹیں گنوا بیٹھی اور جیت کے لئے حریف ٹیم کو 221 رنزکا ہدف دیا۔