مظفر گڑھ اور بہاولنگر میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق

183

مظفر گڑھ اور بہاولنگر میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے ۔

بہاولنگر میں اڈہ چبیانہ کے قریب ٹریکٹرٹرالی کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کیلئے طبی امداد جاری ہے جبکہ لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

دوسری جانب مظفر گڑھ میں ایم ایم روڈ پر بھی دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کراچی پولیس کا مرزا اسلم سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔