بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری، ملک میں شدید سردی کی لہر

253

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی مزیدبڑھ گئی،پہاڑوں پربرفباری سے وادیاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر اور سندھ کے چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ۔بالائی علاقوں میں برف باری سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔ مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔بڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بالائی علاقوں میں پہنچ گئے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔پہاڑوں پربرفباری سے وادیاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ برفباری نے سڑکوں، مکان اور درختوں کوسفید چادر سے ڈھانپ دیا ۔ کراچی میں موسم سرما کی بارش جمعہ کو شروع ہوئی ہفتہ کو بھی سلسلہ نہ ٹوٹا اور شام تک شہر میں ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی۔

پی اے ایف بیس مسرور بیس پر 52 ملی میٹر، فیصل بیس 48 ، ناظم آباد 45، لانڈھی 15.5، گلستان جوہر 29، نارتھ ناظم آباد 33، گلشن حدید7 ، یونی ورسٹی روڈ 18.5، پی اے ایف فیصل 53، ماڈل آبزرویٹری 43، ایئرپورٹ 35 اور نارتھ کراچی میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سردی کی شدت کو بڑھا دیا ۔

سندھ کے بیشتر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

سکھر میں بھی ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ گذشتہ روز سے جاری ایک طرف موسم خوشگوار ہے تو وہیں شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی جھیلناپڑرہا۔ ٹھٹھہ میں بارش سے خانہ بدوشوں کی مشکلات بڑھ گئی ۔ سخت سردی، جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے لئے کڑا امتحان ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر اور سندھ کے چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔