وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت اورسائیڈلائن ملاقاتیں کریں گے، دفتر خارجہ

166

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 4 روزہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی پرگول میزکانفرنس بھی ہوگی۔

اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 47 ویں 4 روزہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے جس کاباقاعدہ دعوت نامہ چیرمین ورلڈ اکنامک فورم پروفیسرکلاز کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابقسویٹرزلینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی سویٹرزلینڈ کے صدر ، اقوام متحدہ کےنئےسیکرٹری جنرل اینتونیو گٹرز دیگر ممالک کے وفود سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی پرگول میزکانفرنس ہوگی جس سے وزیراعظم نواز شریف بھی خطاب کرینگے۔ ورلڈاکنامک فورم میں70 ممالک کےنمایندےشرکت کریں گے جن میں 3ہزارسےزائدحکومتی عہدیدار،سول سوسائٹی،بزنس لیڈرزشامل ہوں گے۔