سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کردی ہے جس سے اس کی پیداوار 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سعودی وزارت تیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خام تیل کی پیداوار اس وقت 10 ملین بیرل یومیہ سے کم ہوگئی ہے جو اس کے اوپیک میں کیے گئے عہد سے بھی کم اور فروری 2015 ء کی سطح پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوپیک اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں 486000 بیرل یومیہ کمی کا عہد کیا گیا تھا تاہم حقیقی کمی اس سے زیادہ کی گئی ہے جس کا مقصد تیل کی قیمتوں کو استحکام دینا ہے۔