افغان صوبے ننگرہار میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

244

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کے اہم صوبے ننگر ہار میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سات افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھیں جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک کسی تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کی آمدورفت بند کردی ہے جب کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔