پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں کپتان نواز شریف ہوں گے ‘ جنوبی پنجاب اور سرائیکی خطے کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں۔ پانامہ کیس کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نواز شریف پر سوموٹو ایکشن لے لیا ہے کرپٹ حکومت کا خاتمہ قریب ہے کرپشن کی جنگ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امید نہیں تھی کہ اتنی سردی اور بارش میں اتنے لوگ آئیں گے مجھے اتنی دیر کے بعد ڈی جی خان نہیں آنا چاہیے تھا ڈی جی خان کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ڈیرہ غازی کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام اور لاہور کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں۔ پانامہ لیکس کے بعد پاکستانی عوام کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔ لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں اور ہمیں وہ پاکستان بنانا ہے جہاں عام آدمی کابچہ سرکاری سکول میں پڑھ کر وزیراعظم بنے اور ایسا پاکستان بنائیں جہاں روزگار ملے اور تعلیم بھی مفت ملے۔
عمران خان نے کہا ہیکہ پانامہ لیکس کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نواز شریف پر سوموٹو نوٹس لے لیا ہے۔ پاکستانی عوام تیار ہوجائیں کرپٹ حکومت کا خاتمہ قریب ہے پانمہ میں وزیراعظم نواز شریف پکڑے گئے ہیں۔ پانامہ کی جنگ پوری پاکستانی قوم کی جنگ ہے وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان سے پیسہ چوری کرکے لندن میں اپنے بچوں کے نام رکھا ہے اور کہتے ہیں پانامہ میرے خلاف نہیں ہے اس میں میرے بچوں کے نام ہیں اگر فلیٹس کی مالکن مریم نواز نکلی تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی اور جب تک ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک کی حالت بہتر نہیں ہو گی اور اگرہم کرپشن کیجنگ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خاندان کے بیرون ملک پانچ سو ارب روپے کے پراپرٹی اور بینک بیلنس ہیں۔ وزیراعظم کرپشن مافیا کو بچا رہے ہیں کرپشن کی وجہ سے نظام اور ادارے تباہ ہوئے جب تک زندہ ہوں کرپٹ اور ڈاکوؤن کو نہیں چھوڑوں گا اور جب نطریہ ختم ہوتا ہے تو قوم ختم ہوجاتی ہے۔ چھوٹا ٹولہ ملک میں کرپشن کرتا ہے تو ادارے تباہ کرتا ہے مگر جب وزیراعظم کرپشن کرے گا تو پورا ملک تباہ ہوگا۔
کرپسن کے خلاف جدوجہد عدل و انصاف کی جدوجہد ہے اور ہم دعا کرتیہ یں کہ انصاف کا نظام طاقتور اور کمزور کو ایک طرح سے دیکھے۔ مریم نواز کے پاس تو پیسہ نہیں تھا اس کا مطلب ہے یہ نواز شریف کا پیسہ ہے اور پانامہ انکشافات میں ثابت ہوتا ہے کہ فیئر اپارٹمنٹس کی ملکیت مریم نواز کی ہے ۔ نواز شریف نے قاضی فیملی کے اکاؤنتس میں پیسے ڈلوائے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوائے۔ اور پانامہ کے ذریعے نواز شریف سمیت بڑے بڑے لوگوں سے متعلق انکشاف ہوا مجھے ڈر ہے وزیراعظم کا وکیل یہ نہ کہہ دے نواز شریف وزیراعظم ہے انہیں چوری کی اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ پاکستان بنانا ہے جہاں غریب آدمی کو ہسپتال میں پیسے نہ دینے پڑیں اور ہر انسان قانون کے سامنے برابر ہوتا ہے ۔ غریب آدمی کو مفت اور بہترین علاج فراہم کیا جانا ہے ہمارا ملک فلاحی ریاست بننا تھا بدقسمتی سے یہاں انصاف نہیں ہر انسان کو حق ملنا انصاف ہوتا ہے پاکستان نطریہ پاکستان ہے اور لوگ مثالی اسلامی ریاست چاہتے تھے لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں جن کوجیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں اور جن کی معاشرے کو مدد کرنی چاہیے ان کو نہ تو وکیل ملتے ہیں نہ ہی تعلیم‘ پاکستان کو نطریہ کی بنیاد پر پہلی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کیلئے مثالی ملک بنائیں گے۔