بھارت میں دسمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت 16 سال کی کم ترین سطح پر رہی جس کی وجہ حکومت کی جانب سے بڑے نوٹوں پر پابندی کے باعث نقد رقم کی عدم دستیابی ہے۔
آٹوموبائلز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران ملک بھر میں 1.2 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 18.66 فیصد کم ہیں اور دسمبر 2000 ء کے بعد یہ ان کی کم ترین فروخت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں پر عائد پابندی ہے جس کے باعث لوگوں کے پاس نقد رقم کی عدم دستیابی ہے۔گاڑیوں کی فروخت میں زیادہ کمی دیہی اور دیگر چھوٹے علاقوں میں ہوئی جہاں نقد رقم کے ذریعے فروخت کا طریقہ رائج ہے۔مہینے کے دوران موٹر سائیکلوں کی فروخت 22 فیصد کمی کے ساتھ 910235 یونٹ رہی جبکہ مقامی کاروں کی فروخت 8.14 فیصد کمی کے ساتھ 158617 یونٹ رہی۔