اسلام آباد بلد?ات? انتخابات ?ا ش??ول مسترد،ال??شن 25جولائ? ?و ن??? ?ونگ?

240

سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ شیڈول مستردکرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انتخابات کا نیا شیڈول مانگ لیا جب کہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیا شیڈول جاری کرنے سے قبل قانونی پیچیدگیاں دور کی جائیں ۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کردی ہے اور اب 25جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔

بدھ کے روز جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی۔

ابتداء میں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کیں کہ اگر حکومت انتخابات کرانے کے لیے سنجیدہ ہے تو وہ حکومت کا تحریری جواب لا کر عدالت میں جمع کرائیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ  نے کہا  کیا 25 کو انتخابات نہیں ہوں گے تو پھر وجہ بتائی جائے ، اسلام آباد والوں کو بنیادی حقوق نہ دلا سکا تو فرائض کی ادائیگی میں ناکامی سمجھوں گا۔ حکومت کی طرف سے واضح جواب نہ ملنے پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر دو ٹوک بات ہو گی ۔ انہوں نے تین سوال اٹھائے اور پوچھا کہ کیا اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں ، ہمارا دوسرا سوال یہ ہے کہ پورے ملک میں لوگ مقامی حکومتوں کے نظام سے مستفید ہوں گے اسلام آباد کے شہری محروم کیوں رہیں ، بتایا جائے کہ 25 جولائی کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے تو وجہ بتائی جائے ، پارلیمنٹ کی ترجیحات میں دوسرے بل تو شامل ہیں بلدیاتی انختابات کا بل نہیں ، بتا دیں قومی اسمبلی سے بل پاس ہوئے چار ماہ گزر گئے اب تک کیا ہو ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ رکھی ہے جس میں قانونی ماہرین اور حکومتی آراء پر بات کی جائے گی ۔جس پر عدالت نے سماعت پر وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل،وزیر اعظم کے مشیر اشتر اوصاف، سیکرٹری الیکشن کمیشن  اور  سیکرٹری داخلہ نے ججز کو چیمبر میں جاکر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کچھ قانونی پیچیدیاں ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔حکومتی وفد کے فیصلہ پر ججز نے انتخابات کا موجودہ شیڈول مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نیاشیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جب کہ نئے شیڈول جاری کرنے سے قبل تمام قانونی سقم دور کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ کیس کی مزید سماعت 3اگست کے لیے ملتوی کردگئ جس کے بعد اسلام آباد میں 24جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔