بجل? بر?? ?اؤن پر قائم? ?م??? ن? ذ?ل? ?م??? بناد?

190

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے سندھ میں بجلی صورتحال پر تین رکنی ذیلی کمیٹی بنادی۔

بدھ کے روز ایم این اے ارشدخان لغاری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کااجلاس ہوا جس میں سندھ خصوصاً کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کے رکن غلام مصطفیٰ شاہ نے تجویز پیش کی کہ کراچی اور سندھ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے کر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو بریک ڈاؤن کے معاملات دیکھے۔

قائمہ کمیٹی نے بجلی کی صورتحال پر ذیلی کمیٹی قائم کردی جس میں سید غلام مصطفیٰ شاہ،سید کاظم شاہ اور سید وسیم حسین کو شامل کیا گیا ہے۔