ایران معاہدےکےٹھوس نتائج نکلےاور دنیازیادہ محفوظ ہوئی،بارک اوباما

159

امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران معاہدےکےٹھوس نتائج نکلےجس سےامریکااوردنیازیادہ محفوظ ہوئی ہے اور یہ معاہدہ کئے دہائیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ ایران سے معاہدہ برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے جس سے امریکا اور پوری دنیا مزید محفوظ ہوئی ہے۔ انکا کہناتھا کہ یہ صرف امریکا اورایران کے درمیان نہیں بلکہ عالمی طاقتوں اورایران کےدرمیان سمجھوتاہے۔

بارک اوباما کا صدارت کے حوالے سےکہنا تھا کہ بعض اوقات امریکا کے صدارتی امور انتہائی تنہا کردیتے ہیں۔ انہوں نے بتا کہ صدارتی امور کی انجام دہی میں لنکن،مارٹن لوتھرکنگ،گاندھی اورنیلسن منڈیلاکی کتابیں مددگارثابت ہوئیں۔