مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 11 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
پیر کو رات گئے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ نیوویلی میں قاہرہ کے نواح میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دوسرے واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔