یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔
لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1203.8 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.6 فیصد بڑھنے کے بعد 1203.20 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1203.15 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد بڑھنے کے بعد 1203.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔