نواز شریف اسمبلی کی تقریرکوآن ریکارڈ لانے سے ڈررہے ہیں،عمران خان

150

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے درباریوں کا کام صرف صفائیاں دینا ہے ۔ نواز شریف اسمبلی کی تقریرکوآن رکارڈ لانے سے ڈررہے ہیں۔

پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کا کہناتھا کہ لوگ سپریم کورٹ کے بجائے عدالت کے باہر آکر صفائیاں پیش کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر شدید تنقید کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شریف خاندان کے درباری صرف صفائیاں پیش کرتے رہتے ہیں ، امید تھی کہ یہ کیس کی سماعت کے حوالے سے بتائیں گے لیکن انھوں نے اس بارے میں بات نہیں کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا کہ وزیراعظم خود کہہ رہا ہےکہ انکی پارلیمنٹ کی تقریرکواستثنادیاجائے جب کے اگر پارلیمنٹ میں وزیراعظم جھوٹ بولتا ہے تواس اسمبلی کی کیا حیثیت رہ گئی۔ انھوں نے بتایا کہ نوازشریف کےوکلانے آج کہا کہ وزیراعظم کی تقریرکواستثناحاصل ہے جبکہ ان کے پہلے وکیل کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کے پہلے وکیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی تقریرسیاسی تھی حالاں کہ انھوں نے پارلیمنٹ میں تقریرپڑھ کرکی تھی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تقریر کے وقت اندازہ نہیں تھا کہ یہ معاملہ بھی عدالت میں لایا جائے گا۔ نوازشریف نےاسمبلی کی تقریرمیں جھوٹ بولا۔