بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز

157

بھارت کے شہر احمدآباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا جس میں ایک لاکھ دس ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں نئے اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے حکام نے دعوی کیا کہ نئے اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پری مل نتھوانی کے مطابق تمام تر جدید و عالمی سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ 7ارب ہندوستانی روہے میں مکمل ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس، تین پریکٹس گرانڈ، ایک ان-ڈور کرکٹ اکیڈمی، چار ڈریسنگ روم، ایک کلب ہاس اور ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پول ہو گا اور اسے آئندہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اسے حال میں مسمار کیے جانے والے گجرات کیسردار پٹیل اسٹیڈیم کی جگہ پر بنایا جائے گا جس میں 50ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک ہندوستان میں بین الاقوامی معیار کے ایک درجن سے زائد اسٹیڈیم موجود ہیں جو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔