شر?ف برادران ن? ?وئ? قرض? معاف ن??? ?را?ا ، ش?بازشر?ف

276

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا  ہے شریف برادران نے کوئی قرضے معاف نہیں کرائے ،ہمارے پاس بینکوں کے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ موجود ہیں ۔ مشرف دور میں چوہدریوں اور ملکوں نے اسٹیٹ بینک سے قرضے معاف کرائے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا مشرف نے اسٹیٹ بینک کو نوٹی فیکیشن جاری کر کے اپنے چہیتوں چوہدریوں اور ملکوں کے قرضے معاف کرائے ۔ پرویزمشرف دورمیں کروڑوں کےقرضے معاف کرائےگئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مشرف نے اتفاق فاؤنڈری کے خلاف ریفرنس بنائے اگر ان ریفرنس میں کوئی صداقت ہوتی تو کورٹ سے فیصلہ آ چکا ہوتا ۔ شریف خاندان نے سیاسی، کاروباری زندگی میں ایک پائی کا قرضہ معاف نہیں کرایا، اور ویسے بھی شریف خاندان کا نام امیرترین لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا آج میں شریف خاندان کے نمائندے کی حیثیت سے پریس کانفرنس کر رہا ہوں نوازشریف اور میں نے قرضے ہڑپ نہیں کیے، قرضوں کی واپسی پر بینک کے سرٹیفکیٹ سے عزت کی بڑی ٹرافی نہیں ہو سکتی ، کیاشریف خاندان پرتنقیدکرنےوالےدوسرےسیاستدان یہ دعویٰ کرسکتے ہیں، مشرف دور میں اربوں روپے کے قرضے معاف کرانیوالوں کو ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالنی چاہئیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا میں میڈیا سے کہوں گا کہ میڈیا بھی ذمے داری کا ثبوت دے۔

خادم اعلیٰ کا کہناتھا نیب کے افراد سے متعلق بات نہیں کرونگا، ادارے سے متعلق بات کرونگا، غریب کے  معاملے پر بینک اُسے الٹا لٹکا دیتے ہیں، امیر کو کچھ نہیں کہا جاتا، انا کہنا تھا بات اب چل نکلی ہے تو دور تک جائے گی ۔