وز?رخزان? اور تاجرو? ?? درم?ان مذا?رات ?ا پ?لا دور ب? نت?ج? ختم

214

 وزیرخزانہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔ حکومت نے ٹیکس واپس لینے سے معذرت کر لی ۔ معاملے کو دیکھنے کے لئے 19 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔ مذاکرات کے دوران وزیرخزانہ کا کہنا تھا حکومت ٹیکس واپس نہیں لے سکتی اس کے آرڈیننس لانا پڑے گا ۔

مذاکرات کے آخر میں چیمبرآف کامرس اور تاجر نمائندوں پر مشتمل 19 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو دیکھے گی ۔ کمیٹی کے سربراہ چیئرمین ایف بی آر ہوں گے ۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس کل ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہوگا ۔