مش?ل وقت م?? سنچر? بنان? پر خوش? ?? ، شان مسعود

362

سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے والے بلے باز شان مسعود کا کہنا ہے مشکل  وقت میں سنچری بنانے کی خوشی ہے مگر آسان گیند پر آؤٹ ہونے کا افسوس بھی ہے ۔

سری لنکا سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں کپتان اور کوچ کی ہدایت اور گیم پلان کے مطابق بیٹنگ کی ۔ شان مسعود کا کہنا تھا مشکل وقت میں سنچری بنانے کی خوشی ہے مگر آسان گیند پر آؤٹ ہونے کا افسوس بھی ہے ۔

شان مسعود کا کہنا تھا جنوبی افریقا کےخلاف ڈیبیو اننگز اعتماد سے کھیلی، ون ڈے میں موقع ملا تو اس میں بھی عمدہ پرفارمنس دوں گا۔ پاکستان کی ون ڈے ٹیم اچھی ہے ۔ شان مسعود کا کہنا تھا اُمید ہے ون ڈے ٹیم چیمپنز ٹرافی کیلیے کوالیفائی کر لے گی۔