زردار? ، قائم عل? شا? رابط? ، ر?نجرز ?? اخت?ارات م?? توس?ع ?? ?دا?ت

320

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ زرداری نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کی ہدایت کر دی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کر سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سول ملٹری تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف پولیس اور رینجرز کا کردار نہایت اہم ہے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا صوبے امن و امان کی صورتحال صوبائی حکومت کے اقدامات سے بہتر ہوئی ہے لہٰذاہ اس کو جاری رہنا چاہیے ۔ زرداری کا کہنا تھا دہشتگردی خلاف فوج کا کردار قابل تحسین ہے ۔