سند? ر?نجرز ن? 5 ستمبر2013 ?? بعد ?? آپر?شنل رپور? جار? ?ر د?

213

سندھ رینجرز نے 5 ستمبر 2013 کےبعد کی جانے والی آپریشنل کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 10 ہزار 353 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز نے 5 ستمبر 2013 کے بعد کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 2013 سے اب تک 5 ہزار 795 آپریشنز کیے گئے، آپریشنز کے دوران 10 ہزار 353 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 826 دہشتگرد شامل تھے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 4 ہزار 950 کو پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران 334 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے،اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں 82 ملزمان کو گرفتار کر کے 49 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مختلف آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان سے 7312 ہتھیار برآمد ہوئے ۔ ملزمان سے مختلف بور کے 3 لاکھ 48 ہزار 978 کارتوس برآمد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 5 ستمبر 2013 سے اب تک رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں 364 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 213 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے 233 دہشتگرد تھے ۔

رپورٹ کے مطابق بھتا خوری  کے واقعات 2013 میں 1524، 2014 میں 899 ، 2015 میں 249 رپورٹ ،2013  میں اغوا برائے تاوان کے واقعات 174، 2014 میں 115اور 2015 میں بہت کم ہوئے، بینک ڈکیتیاں 2013 میں 29، 2014 میں 19 اور 2015 میں 2 ہوئیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی بہت کمی ہوئی ہے۔