گن? ?? پ?و? س? بجل? ، ن?پرا ن? 30سال ?? ??سا? ??رف مقرر ?ر د?ا

268

نیپرا نے گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی کے لئے پیشگی ٹیرف کا اعلان کر دیا ۔ 30 سال کے لئے یکساں ٹیرف 10 روپے 72 پیسے ہو گا ۔

نیپرا حکام نے گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی کے پیشگی ٹیرف کا اعلان کرتے کہا ہے کہ 30 سال کے لئے یکساں ٹیرف 10 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو گا ۔ نیپرا حکام کے مطابق پہلے 10 سال کے لئے ٹیرف 12 روپے 8 پیسے فی یونٹ ہوگا جبکہ 11 سے 30 سال تک بجلی کا ٹیرف 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ ہوگا ۔