پشاور ?ن?ونمن? بور? ?? انتخابات 25 اپر?ل ?و ?و? گ?

192

پانچ وارڈز میں 43 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے ، انتخابات کیلئے 22 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے

پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے سیاسی جوڑ توڑ اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، پانچ وارڈز میں 43 امیدوار 25 اپریل کو قسمت آزمائی کریں گے ۔

انتخابات کے لئے بائیس پولنگ ا سٹیشن بھی قائم کر دیئے گئے کینٹ کے علاقے میں امیدواروں نے اپنے پوسٹر اور پینا فلیکس آویزاں کر دیئے ہیں ۔ تینتالیس امیدواروں میں سے اے این پی کے 5 پی ٹی آئی کے 5 ن لیگ کے 4 پیپلز پارٹی کے 3جماعت اسلامی دو ،مشرف لیگ اور رائے حق پارٹی کا ایک ایک امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ جے یو آئی نے اے این پی کے امیدواروں کی غیر مشروط طور پر حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

کینٹ کے علاقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 29 ہزار 764 ہے ۔ مرد ووٹروں کی تعداد 16 ہزار 60 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 13ہزار 704 ہے ۔ کنٹونمنٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں میں زیادہ تر آزاد ہیں ۔ کنٹونمنٹ الیکشن کے لئے 22 پولنگ اسٹیشن اور 22 پریذائیڈنگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں ۔ الیکشن پاک فوج کے زیر نگرانی کرانے کا بھی امکان ہے ۔