بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے اور بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر چین کے سامنے اکنامک کوریڈور پر اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔
روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے اوفا میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہ نماوں کےدرمیان سرحدی تنازع پربھی بات ہوئی جب کہ مودی نےچینی صدرکوراہداری منصوبےپراپنےخدشات سےبھی آگاہ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نریندر مودی نےیواین میں چین کالکھوی کےخلاف قراردادویٹوکرنےکامعاملہ بھی اٹھایا۔