پاناماکیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے، شیخ رشید

165

 

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ توقع ہے اس ماہ کے آخر تک پاناما کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اگر وزیر اعظم نے کرپشن کی ہے تو پاناماکیس کا تاریخی فیصلہ ہونا چاہیے تاکہ ملک سے کرپشن ختم ہو اور جمہوریت مزید مضبوط ہوں۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ اس ماہ کے آخر تک پاناما کیس کا فیصلہ متوقع ہے اور جیسے جیسے فیصلے کاوقت قریب آتا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی زبان بگڑتی جارہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو استثنا نہیں مانگنا نہیں چاہیئے۔