اترپردیش میں اسکول بس کو حادثہ، 25 بچے ہلاک، متعدد زخمی

177

بھارتی ریاست اترپردیش میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 بچے ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی ریاست اترپردیش میں تیزرفتار ٹرک اور اسکول وین بس میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں پچیس طلبا اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

  پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا لیکن ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ غلطی ٹرک ڈرائیور کی تھی یا وین ڈرائیور کی اس بارے میں حتمی طور پر تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ لاشوں اور زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں کچھ زخمیو کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔