پرتھ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 264 رنز کا ہدف دے دیا

109

پرتھ میں جاری تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کے لئے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔ بابر اعظم 84 رنز بناکر نمایا بلے باز رہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے جس میں میزبان ٹیم نےٹاس جیت کر شاہینوں کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ گرین شرٹس نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 263 رنز بنائے  اور جیت کے لئے حریف ٹیم کو 264 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے 84 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ 4، شرجیل خان 50، اسد شفیق 5، شعیب ملک 39 اور عماد وسیم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔