پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مندی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاونڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی ڈالرکی قدرمیں 10 پیسیکی کمی رونما ہوئی تاہم برطانوی پاونڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 1.05 روپے اور 79 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔