لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق صبح 10بجے کے قریب ایک مسلح شخص آٹے کے بورے میں اسلحہ چھپاکر لایا اور بینک میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بینک ڈکیتی کی نیت سے ہی آیا تھا تاہم بینک میں رش ہونے کی وجہ سے وہ گھبراگیا اور فائرنگ کردی جس سے بینک عملے کے 5ارکان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3ملازم دم توڑ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔