چینی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی

111

 

چیئرمین علی بابا گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں وزیراعظم نواز شریف  سے علی باباگروپ کے چیئرمین جیک ما کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری نے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، جسے جیک ما نے قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو ان کی کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت دیدی۔چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، ترقی پذیر ملکوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ علی بابا کا شمار دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں ہوتا ہے جو ہر سال اربوں ڈالرز کا بزنس دنیا بھر میں کرتی ہے۔